BEAUTI FUL ACTRESS AWSOME GIRL NEHA KHAN



NEHA KHAN 
ڈرامہ"یہ زندگی ہے" لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا مجھ سمیت سب ہی اپنے کام کو محنت سے انجام دے رہے ہیں, اداکارہ نیہا خان 
ایک فلم بھی سائن کی ہے جلد ہی نام سامنے آجائے گا اگر لگن سچی ہو تو انسان اپنی منزل تک رسائی حاصل کرلیتا ہے 
(رپورٹ.ثاقب اسلم دہلوی)زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کئلیے محنت و لگن کے ساتھ ساتھ سینئرز اور اپنے ماں باپ کااحترام اور دعائوں کی بھی قدم قدم ضرورت ہوتی ہے ہمیشہ سے محنت کو ترجیح دیتی آئی ہوں کام کی کامیابی کئلیے کام کا معیاری ہونا بہت ضروری ہے ان خیالات کا اظہار نیہا خان نے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا 
ان کا کہنا تھا کہ مختلف کرداد ادا کرچکی ہوں کام کو ہمیشہ جدت دینے کی کوشش کرتی آئی ہوں کیونکہ دیکھنے والے نئی انداز کو زیادہ پسند کرتے ہیں اب تک بے شمار ٹی وی ڈراموں میں کام کرچکی ہو ں جن میں ہم ٹیوی,ایکسپریس انٹرٹینٹمنٹ,پی ٹیوی چینل کے نام سرفہرست ہیں ان دنوں مختلف ڈراموں کی شوٹنگ کے ساتھ ساتھ فلم کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہوں مجھے زیادہ تر سیریس کردار کرنے میں مزہ آتا ہے میں سوشل میڈیا پر اپنے چاہنے والوں سے رابطے میں رہتی ہوں کوئ فنکار مکمل نہیں ہوتا فن ایک سمندر ہے اسکی تہ تک کوئ نہیں پہنچ سکا ہمیشہ سے سیکھنے کی جستجو رہی ہے آج بھی سیکھنے کے مراحل میں ہوں حاسدین کی کوئی پرواہ نہیں کرتی 


Comments