KAINAT CHOUHAN BEAUTIFUL ACTRESS GREAT GIRL

سینیرز کا میں ہمیشہ ہی سے احترام کرتے آئی ہوں,کائنات چوہان  
میرے کرداروں کو ہمیشہ ہی سےشائقین ڈرامہ بہت پسند کرتے ہیں  
میں آج جو کچھ بھی ہوں اپنی ماں کی دعاؤں کے طفیل ہی ہوں 
(کراچی رپورٹ ثاقب اسلم دہلوی) 
میں نے ہمیشہ ہی سے کام کو پروپر طریقے سے پیش کرنے کی کوشش کی ہے یہی وجہ ہے کہ میرے کرداروں کو ش��ئقین ڈرامہ بہت پسند کرتے ہیں میں ہمیشہ ہی سے خوب سے خوب تر کی جستجو میں رہی ہوں اپنے سینیرز کا ہمیشہ ہی سے احترام کرتے آئی ہوں میری کامیابیوں میں میرے ماں باپ کےساتھ میرے سینیرز کی بھی دعائیں شامل شامل ہیں ان خیالات کا اظہار اداکارہ کائنات چوہان نے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے شروع ہی سے اسکرپٹ کو سمجھ کر کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ دیکھنے والوں کو حقیقت کا عکس دکھائی دے میں ان دنوں اپنے تین سے زائد ڈراموں کی شوٹز میں مصروف ہوں جبکہ میرا ڈرامہ یہی ہے زندگی ایکسپریس انٹرٹینٹمنٹ سےآن ایئر ہے اس کے ڈائریکٹر سید نعمان ہے یہ بہترین ڈائیریکٹر ہیں اپنے کام کو اچھے سے پیش کرتے ہیں,ہونے لگا تم سے پیار یہ پی ٹی وی سے آجکل آن ایئر ہے اس کے ڈائریکٹر احسان علی زیدی صاحب ہیں ان کے ساتھ کام کرکہ بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے پروڈکشن ہاؤس کا زکر کرت ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سب ہی پروڈکشن ہاؤس اپنی جگہ بہترین ہیں پر جے جے ایس کا ماحول بلکل گھر جیسا ہے جویریہ سعود دونوں ہی بہت اچھے انسان ہیں اس پروڈکشن ہاؤس کی مثال فیملی کی طرح ہیں جہاں سب ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں مجھے اپنے نیو پروجیکٹس سے بہت سی امیدیں وابسطہ ہیں گفتگو کہ آخر میں انہوں نے کہا کہ میری ماں نے میرا بہت ساتھ دیا ہے وہ میری ماں کے بعد میری ایک بہترین دوست بھی ہیں اور میری جنت بھی

Comments